حیدرآباد۔15۔دسمبر (اعتماد نیوز)کانگریس رکن پارلیمنٹ پی گووردھن ریڈی نے آج وزیر اعلی این رکن کمار ریڈی پر الزام لگایا کہ وہ اراضیات کے دھندوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے
ساتھ انکے بھائی بھی اس کام میں شریک ہیں۔ پو گووردھن ریڈی نے مزید کہا کہ وزیر اعلی شہر کے اطراف و اکناف کے علاقوں کے سرکاری اراضیات کو خانگی اداروں کو وصولی کے ذریعہ حوالہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بھی ایک دن ضرور جیل جانے والے ہیں۔